ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجبہاڑہ میں منشیات فروش گرفتار - منشیات فروش کے قبضے سے دو کلو گرام چرس ضبط

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہر بجبہاڑہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کے قبضے سے دو کلو گرام چرس ضبط کی ہے۔

اننت ناگ: بجبہاڑا میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : May 25, 2021, 7:58 AM IST

بجبہاڑہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے بانڈر پورہ کنیلوون کے رہائشی جاوید احمد بٹ نامی منشیات فروش کے قبضے سے دو کلو گرام چرس ضبط کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ پولیس کو منشیات فروشی کے اس کاروبار کے بارے میں ایک خفیہ اطلاح موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے منشیات فروش سے وابستہ اہلکاروں پر شکنجہ کسنے کے لئے کری کدل کے مقام پر ناکہ لگایا اور ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے بانڈر پورہ کنیلوون کے رہائشی جاوید احمد بٹ کو روکا اور اس کے قبضے سے کثیر مقدار میں چرس ضبط کی۔

اس سلسلے میں بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس موقع پر پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ ان کے خلاف اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.