اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے پوست کی کاشت کو تباہ کرنے کی مہم جاری ہے۔ بدھ کو نائب تحصیلدار دیالگام نے ایکسائیز محکمہ سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ ضلع اننت ناگ کے وانیہامہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا۔ Action Against Opium Poppy in Anantnagاس مہم میں کئی مقامی رضا کاروں نے بھی حکام کا ساتھ دیا۔
نائب تحصیلدار دیالگام بشیر احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وانیہامہ میں کئی کنال اراضی پر کی جا رہی خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مہم میں مقامی رضاکاروں کی جانب سے حصہ لینے پر انکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رہے گی۔ Poppy Cultivation in Anantnagانہوں نے کہا کہ خشخاش کی کاشت سے باز نہ آنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جہاں آگاہی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، منشیا فروشوں کے خلاف کارروائی انجام دی جاتی ہے وہیں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ Kashmir Drug Menaceضلع اننت کے متعدد مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے لوگوں کو خشخاش کی کاشت سے اجتناب کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔