ETV Bharat / state

No Drinking Water In kokernag: گڈول کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی - پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

محکمہ جل شکتی نے مذکورہ علاقے میں دو دہائی قبل ایک منصوبے کے تحت پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک پروجکٹ عمل میں لایا تھا، تاہم مذکورہ پروجیکٹ بے سود ہی ثابت ہوا ہے۔ Drinking-Water Shortage

گڈول کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

author img

By

Published : May 24, 2022, 2:16 PM IST

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے مین قصبے سے تقریباً 15 کلومیٹر کی دوری پر واقع گڈول کے رہائشی گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں، اگرچہ محکمہ جل شکتی نے مذکورہ علاقے میں دو دہائی قبل ایک منصوبے کے تحت پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک پروجکٹ عمل میں لایا تھا، تاہم مذکورہ پروجیکٹ بے سود ہی ثابت ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Shortage of drinking water

گڈول کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو لے کر کافی پریشان ہیں، ان کے مطابق علاقے کے رہائش پذیر لوگ مذکورہ علاقے سے بہنے والی ندی کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے رہائشی مختلف امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ No Drinking Water In Gadol

ہزاروں افراد پر مشتمل گڈول کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تقریباً 25 سال قبل جب فلٹریش پلانٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، اُس وقت محکمہ نے پائپ لائن غلط طریقے سے تربیت دی، جس کے نتیجے میں تاحال مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اب اگرچہ لوگوں کے اسرار پر محکمہ نے ایک اور پلانٹ کا قیام عمل میں لایا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلٹریش پلانٹ کا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہ ہو سکا۔

علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے سنجیدگی سے فلٹریش کا تعمیراتی کام مکمل کر کے لوگوں کے نام وقف کیا جائے، تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔Drinking-Water Shortage

یہ بھی پڑھیں : Unavailability of Drinking Water: پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے پَتی شالہ بَگ کے رہائشی پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.