اننت ناگ: زلزلے کے دوران لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے لوگ فوری طور اپنے گھروں سے باہر آجاتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر پیشہ ایک ایسا پیشہ ہے جو ہر وقت اپنی توجہ مریضوں کی جان بچانے پر مرکوز رکھتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ضلع اننت ناگ کے ایک سرکاری ہسپتال میں پیش آیا۔ گذشتہ شب زلزلے کے زور دار جھٹکوں نے پورے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسی دوران سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بہترین مثال پیش کیں۔
-
Emergency LSCS was going-on at SDH Bijbehara Anantnag during which strong tremors of Earthquake were felt.
— CMO Anantnag Official (@cmo_anantnag) March 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Kudos to staff of SDH Bijbehara who conducted the LSCS smoothly & Thank God,everything is Alright.@HealthMedicalE1 @iasbhupinder @DCAnantnag @basharatias_dr @DHSKashmir pic.twitter.com/Pdtt8IHRnh
">Emergency LSCS was going-on at SDH Bijbehara Anantnag during which strong tremors of Earthquake were felt.
— CMO Anantnag Official (@cmo_anantnag) March 21, 2023
Kudos to staff of SDH Bijbehara who conducted the LSCS smoothly & Thank God,everything is Alright.@HealthMedicalE1 @iasbhupinder @DCAnantnag @basharatias_dr @DHSKashmir pic.twitter.com/Pdtt8IHRnhEmergency LSCS was going-on at SDH Bijbehara Anantnag during which strong tremors of Earthquake were felt.
— CMO Anantnag Official (@cmo_anantnag) March 21, 2023
Kudos to staff of SDH Bijbehara who conducted the LSCS smoothly & Thank God,everything is Alright.@HealthMedicalE1 @iasbhupinder @DCAnantnag @basharatias_dr @DHSKashmir pic.twitter.com/Pdtt8IHRnh
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سب ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بہترین مثال قائم پیش کی ہے۔ انہوں زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے دوران سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی ولادت کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔ دراصل جس دوران ایمرجنسی آپریشن کیا جا رہا تھا عین اسی وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے اپنا توازن برقرار رکھا اور کامیاب آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری ہوئی۔ یہ ایک ایمرجنسی آپریشن تھا جسے (LSCS) لور سیکشن سیزرین سیکشن کہتے ہیں۔
ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے ایک ٹویٹ کے مطابق، ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل ایس سی ایس کو آسانی سے انجام دیا اور خدا کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ٹویٹ میں ایک ویڈیو شامل تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح عملے نے کام پر توجہ مرکوز کی جب کہ ان کے آس پاس کی ہر چیز ہل رہی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے