ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے Divisional Commissioner Kashmir P K Pole نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں قائم زیبہ آپا انسٹیچوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن (ZAIIE) کا دورہ کرکے اسکول میں زیر تعلیم طلباء سمیت عملہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ Div Comm Visits School for Specially Abled Students in Bijbehara زیبہ آپا انسٹیٹیوٹ میں قریب 120طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
پی کے پولے نے اسکول میں طلبہ کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد اسکول منتظمین کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن نامی غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام اس اسکول میں تقریبا 120جسمانی طور معذور بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ معروف سماجی کارکن ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے بانی صدر جاوید احمد ٹاک کو گزشتہ برس صدر ہند رام ناتھ کوند نے پدم شری اعزاز سے نوازا۔
پی کے پولے نے سماجی کارکن جاوید ٹاک کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے ادارے کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ وہیں انہوں نے جسمانی طور معذور بچوں کے لیے مخصوص کیھل کے میدان کے لیے اسکول کے نزدیک اراضی کی بھی نشاندہی کی۔