ETV Bharat / state

'کوکرناگ میں بنیادی سہولیات کی بحالی کو یقینی بنایا جائے' - Ab rahim Rather

وادی میں گذشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں جہاں عام زندگی کافی متاثر ہوئی، وہی حلقہ انتخاب کوکرناگ میں شدید برفباری کا جائزہ لینے کے لئے سابق ایم ایل اے برنگ اور 'اپنی پارٹی' کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر نے آج حلقے کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔

اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر
اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:48 AM IST

ضلع صدر نے دورے کے دوران لوگوں کے کئی وفود سے ملاقات کی اور لوگوں نے انہیں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے واقف کرایا۔

اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر

ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر تعزیت پُرسی کرنے کے لئے اپنی پارٹی کے لیڈر انیس الاسلام کے گھر بھی گئے، ان کے ہمراہ اپنی پارٹی کے کئی سیاسی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انیس الاسلام کی والدہ کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔ واضح رہے کہ انیس الاسلام کی والدہ چند روز قبل ہی مختصر علالت کے بعد فوت ہوگئی۔

کشمیر میں 95 فیصد بجلی سپلائی بحال: ڈویژنل کمشنر کشمیر

اس موقع پر ضلع صدر نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برف باری بھی بہت زیادہ ہوئی، چاہے رابطہ سڑکوں کے حوالے سے بات کریں، چاہے بجلی کے حوالے سے بات کی جائے، انتظامیہ سے جتنا ہو سکا انہوں نے اچھا کام کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت سارے علاقے ابھی بھی تحصیل یا صدر مقام سے منقطہ ہیں۔

انہوں نے تمام محکموں کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کام میں تیزی لائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.