ETV Bharat / state

ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کو قابو کرنے میں کامیاب: ڈی سی اننت ناگ - D C ANANTNAG

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ عوام الناس کے تعاون سے کورونا پر قابو پایا گیا ہے۔

Jk_ang_02_Administrative efforts, public cooperation brought situation under control DC Anantnag_dry_7203196
ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کو قابو کرنے میں کامیاب: ڈی سی اننت ناگ
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 8:04 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ انتظامیہ کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے کووڈ 19 کی صورتحال کو قابو میں کیا گیا ہے۔ وبائی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے، جو ایک خوش آئند بات ہے۔

ڈی سی ڈاکٹر پیوش سنگلا نے یہ باتیں کووڈ 19 کے منظر نامے اور اس کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عوام کو چاہیے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور فوری طور پر خود کو ویکسین لگوائیں۔ کووڈ ریکوری کی شرح 98 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک ہفتہ کے اندر مثبت مریضوں کی شرح 0.3 فیصد رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ادھمپور: مہنگائی کے خلاگ کانگریس کارکنان کا احتجاج

ویکسینیشن کے اعداد و شمار کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اب تک مختلف طبقوں سے 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کو کووڈ مخالف ویکسین دی گئی ہے جبکہ دیگر افراد کو ویکسینیٹ کرانے کا سلسلہ زوروں پر جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.