ETV Bharat / state

دلیپ کمار کی خصوصی قیام گاہ 'دلیپ ہٹ' پہلگام میں موجود

جہاں پوری قوم دلیپ کمار کے انتقال پر سوگوار ہیں، وہیں اس افسوس ناک خبر سے کشمیری عوام بھی کافی غم زدہ ہے۔

dilip hut
دلیپ ہٹ
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 9:11 PM IST

لیجنڈری اداکار دلیب کمار جن کا اصلی نام یوسف خان تھا کا وادی سے خصوصی تعلق تھا۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی پیدائش وادی میں ہوئی تھی۔ سائرہ بانو کے آباء و اجداد بھی کشمیر سے تھے۔ دلیپ کمار اپنی اہلیہ کے ساتھ اور فلموں کی شوٹنگ کے لیے وادی کشمیر کا اکثر دورہ کیا کرتے تھے۔ تاہم پہلگام ان کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔

دلیب کمار کی متعدد فلمیں وادی میں فلمائی گئیں ہیں۔ 'کرما' سے لے کر 'خون پسینہ' تک مرحوم اداکار نے وادی میں اپنی کئی سوپر ہٹ فلموں کی شوٹنگ کی تھی۔ یہاں کے لوگوں کے مطابق دلیپ کمار نے کشمیر خاص کر پہلگام کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

دلیپ ہٹ

بتایا جا رہا ہے کہ شہر آفاق سیاحتی مقام پہلگام معروف اداکار دلیپ کمار کی پسندیدہ جگہ تھی۔ پہلگام میں ان کے نام پر ایک خصوصی، ہٹ، تھی۔

جب وہ یہاں فلموں کی شوٹنگ یا سیر و تفریح کے لیے آتے تھے تو وہ اسی ہٹ میں قیام کرنا پسند کرتے تھے۔ انہوں نے کئی بار اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ اس ہٹ میں قیام کیا۔

دراصل یہ ہٹ پہلگام میں موجود نیٹراج ہوٹل کے صحن میں واقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیٹراج ہوٹل کے مالک مرحوم عبدالغنی بٹ اور دلیب کمار کے بیچ دوستانہ تعلقات تھے۔

دلیب کمار کو پہلگام کے ساتھ گہری دلچسپی تھی۔ وہ اکثر و بیشتر پہلگام میں رکنا پسند کرتے تھے۔ جس کے بعد مذکورہ ہوٹل مالک نے دلیپ کمار کے لیے ایک مخصوص، 'ہٹ' تعمیر کی اور یہ 'ہٹ' 'دلیپ ہٹ' کے نام سے مشہور ہوئی۔

یہ ہٹ آج بھی پہلگام میں موجود ہے۔ دلیپ کمار کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لیے اس ہٹ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ہوٹل مالک نے اس ہٹ کی دیکھ بھال کے لیے ایک مقامی چوکیدار تعینات رکھا ہے۔

ہٹ کے صحن میں لکڑی کا ایک جھولا بھی موجود ہے۔ ہٹ کے چوکیدار محمد عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار جھولا پسند کرتے تھے۔ یہ جھولا ان کی فرمائش کے بعد بنایا گیا تھا۔ ہٹ میں قیام کرنے کے دوران دلیپ کمار چند لمحات اس جھولے پر جھول کر گزار لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Dilip Kumar Death مداحوں میں غم کی لہر

شیخ کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار جب بھی یہاں آتے تھے تو ہٹ کے باہر ان کے چاہنے والوں کی قطار لگ جاتی تھی۔ لوگ ان کی اداکاری خاص کر ان کے دوستانہ مزاج سے کافی متاثر تھے اس لیے لوگ انہیں کافی پسند کرتے تھے۔ اس لیے ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی یہاں کے لوگ کافی مایوس ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلگام کی سیاحت کو فروغ دینے میں دلیپ کمار کا کلیدی رول رہا ہے۔ انہوں نے پہلگام کی خوبصورت وادیوں میں کئی سوپر ہٹ فلموں کی شوٹنگ کرکے یہاں کی سیاحتی صنعت کو بڑھاوا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلگام کے ساتھ ان کی گہری دلچسپی تھی شوٹنگ کے بغیر بھی وہ پہلگام آنا پسند کرتے تھے۔ لہذا ان کے انتقال کے بعد نہ صرف فلمی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے بلکہ وادی کی عوام بھی غمزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار نے سات جولائی کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔ شہنشاہ جذبات دلیپ کُمار کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جوہو قبرستان میں سُپرد خاک کیا گیا۔ ان کی عمر 98 برس تھی وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.