ETV Bharat / state

Thernadun Link Road Dilapidated: بجبہاڑہ کے پہاڑی علاقہ تھرناڈن میں رابطہ سڑک خستہ حال - تھرناڈن میں سڑک ی حالت خستہ

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ تھرناڈن میں سڑک کی حالت خستہ ہونے کے سبب ہنگامی صورتحال میں مریضوں، خاص طور پر حاملہ خواتین کو کندھوں یا چارپائی پر اٹھا کر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ ڈرائیورز خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔ Anantnag Link Road Dilapidated

Thernadun Link Road Dilapidated
بجبہاڑہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ تھرناڈن میں رابطہ سڑک خستہ حال
author img

By

Published : Jul 24, 2022, 5:16 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ تھرناڈن میں رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث مقامی باشندوں، راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔ Anantnag Link Road Dilapidated

بجبہاڑہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ تھرناڈن میں رابطہ سڑک خستہ حال

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ درپورہ کھرم سے گجر بستی تھرناڈن کی طرف جانے والی سڑک پر گہرے گڑھوں کے باعث گاڑی مالکان بھی گاڑی چلانے سے گریز کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے چند سال قبل مذکورہ سڑک پر بجری ڈالی گئی تھی، تاہم بجری ڈالنے کے بعد کام کو جوں کا توں چھوڑ دیا گیا۔ Thernadun Link Road Dilapidated

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دہائوں سے وہ مانگ کر رہے ہیں کہ مذکورہ سڑک کو آمد و رفت کے قابل بنایا جائے، تاہم آج تک ان کے مطالبے پر کوئی غور و فکر نہیں کیا گیا۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں، جن میں جمع گندہ پانی راہگیروں اور مقامی باشندوں کے لیے عذاب بن چکا ہے۔ Thernadun Link Road Dilapidated

یہ بھی پڑھیں:

Bandzo Jindwal link road Dilapidated: پلوامہ میں بنڈزو-جندوال رابطہ سڑک خستہ حال

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں خصوصا حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے موسم میں تو بیماروں کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے، تاکہ انہیں مزید دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Thernadun Link Road Dilapidated

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.