ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات - سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے

ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل ہونے والی پولنگ کے پیش نظر ضلع اننت ناگ کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے کو تعینات کیا گیا ہے۔

deploy additional security forces due to ddc election in anantnag
حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 7:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اننت ناگ کے دو نشستوں پر ہونے والے انتخابات کو احسن طریقہ سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے تمام حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ فوج کی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔

ضلع اننت ناگ کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات

کل ہونے والے انتخاب کی وجہ سے قصبہ اننت ناگ میں دکانیں اور کاروباری ادارے بھی بند رہے، وہیں ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی، دکانداروں کے مطابق پولیس انتظامیہ کی جانب سے انہیں اپنی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اس طرح کی کوئی بھی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔ وہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ میں ڈی ڈی سی کی دو نشستوں پر بھی انتخابات ہونے ہیں، جس میں اننت ناگ کے 11 جبکہ ساگم کے سترہ امیدوار میدان میں ہیں، جن کے لیے 258 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ کل، تیاریاں پوری

ساتویں مرحلے سے قبل جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.