ETV Bharat / state

تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی - ناجائز ڈھانچوں کو

اننت ناگ میں میونسپل کونسل کے ذریعہ متعدد ناجائز ڈھانچوں کو ہٹایا گیا ہے۔

Demolition action
Demolition action
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 2:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریشی بازار، ڈانگر پورہ و قصبہ کے دیگر کئی مقامات پر میونسپل کونسل کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آج مہم چلائی گئی۔
کاروائی کے دوران مذکورہ مقامات پر ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔ مہم کی قیادت اننت ناگ میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ اننت ناگ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر یاسر احمد بھی موجود تھے۔

تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی
ہلال احمد شاہ کے مطابق چند خود غرض عناصر نے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانوں اور اپنے گھروں کے باہر غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کھڑے کئے تھے، جس کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.