ETV Bharat / state

روسی سفیدوں کی روئی وبال جان

روئی کے ریشے حلق اور ناک میں جانے کے بعد گلا خشک اور بند ہو جاتا ہے، ناک بہنے لگتی ہے، مسلسل چھینکیں آنے لگتی ہیں اور بخار بھی ہو جاتا ہے۔

author img

By

Published : May 24, 2021, 6:39 PM IST

russian poplars
روسی سفیدوں

عالمی وبا کورونا وائرس کی زنجیر توڑنے کے لیے جہاں جموں و کشمیر سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے وہیں، روسی سفیدہ کے درختوں سے نکلنے والی روئی میں تشویشناک اضافہ دن بہ دن سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے۔

روسی سفیدوں

روسی سفیدوں سے نکلنے والی روئی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ اس سے لوگوں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔

اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں میں بھی روسی سفید درخت لوگوں کے لیے وبال جان بن رہے ہیں۔ لوگوں کو مشکلات ہونے کے باوجود یہاں روسی سفید درختوں کو اگانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے لوگوں کو گھروں میں ہی قید کر کے رکھا ہے اور لوگوں کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے وہیں، روسی سفیدوں سے نکلنے والی روئی دن بہ دن سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اگرچہ وادی میں روسی سفیدوں کے درختوں کو اُگانے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ متعلقہ محکمہ کو احکامات صادر کیے گئے تھے کہ جہاں پر بھی ان درختوں کی موجودگی پائی جائے ان کو کاٹ دیا جائے۔ تاہم انتظامیہ کی ہدایت زمینی سطح پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم جاری

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی سفیدوں سے نکلنے والی روئی کم سے کم ایک ماہ تک لوگوں کے لیے وبال جان بن جاتی ہے۔

خیال رہے کہ روئی کے ریشے حلق اور ناک میں جانے کے بعد گلا خشک اور بند ہو جاتا ہے، ناک بہنے لگتی ہے، مسلسل چھینکیں آنے لگتی ہیں اور بخار بھی ہو جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح کی علامات کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.