کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم زور و شور سے جا ری ہے۔
امیدواروں کی جانب سے لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس کے لئے ڈی ڈی سی اُمیدوار لوگوں کے پاس جا کر ان کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے اور وعودے کر رہے ہیں۔
اسی ضمن میں حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے ساگم بلاک سے آزاد اُمیدوار عبد السلام ریشی نے اپنے کارکنان کے ساتھ روڈ شو کا اہتمام کیا۔
روڈ شو کے دوران عبدالسلام ریشی کو عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مجھے معلوم ہے کہ ساگم کی نشست کے لیے یہاں کے لوگ میرے حق میں فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں ساگم کی فلاح و بہبود کے لئے کام کروں گا۔
مزید پڑھیں:'میں بال بال بچ گیا': پی ڈی پی رہنما
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالسلام نے کہا کہ وہ پہلے پی اے جی ڈی کے ساتھ منسلک تھے، جب کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ساگم کی نشست کے لئے انہیں امیدوار کے بطور میدان میں اتارا جائے گا۔
تاہم ایسا نہیں ہوا، اس لیے انھوں نے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ عبدالسلام ریشی اس سے قبل پی ڈی پی کے لیے کام کر چکے ہیں، اس کے بعد انھوں نے پارٹی سے علاحدگی اختیار کر لی اور آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔