ڈپٹی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ نے آج یاترا ٹرانزٹ کیمپ، ایف سی آئی گوڈاؤن میر بازار اور اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ کا دورہ کیا اور سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی سی، اے ڈی فوڈ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
میر بازار ٹرانزٹ کیمپ میں ڈی سی کو بتایا گیا کہ کیمپ میں 1500 بیڈز کی گنجائش ہے۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو اس سال گنجائش بڑھانے کی ہدایت دی۔
گرگ نے یاتریوں کے لئے مناسب تعداد میں بیڈز، موبائل ٹوائلٹ، پارکنگ اور خوراک کی سہولت کی فراہمی کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے آر اینڈ بی کے متعلقہ افسران سے کہا کہ کیمپ میں پانی کی مناسب نکاسی کا انتظام کریں۔ بعدازاں گرگ نے اجرو قاضی گنڈ کا دورہ کیا اور قاضی گند، بانہال ٹنل پر ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: ڈی سی نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
انہوں نے ٹنل پر مامور افراد کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کئی عوامی وفود نے ڈی سی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔