ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا - kashmir news

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے آکسیجن کی معقول دستیابی، بجلی کی فراہمی کو مزید بڑھانے کی ہدایت دی۔

ڈی سی اننت ناگ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 8:29 PM IST

ڈی سی نے ہسپتال میں زیر تعمیر متعدد سہولیات کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے لیے مخصوص کیے گئے وارڈ، میڈیکل وارڈ، ایمرجنسی اور او پی ڈی وارڈز، سنٹرل لیبارٹری کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اننت ناگ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا
ڈاکٹر سنگلا نے ہسپتال میں پرانے آکسیجن پلانٹ اور حال ہی میں نصب کیے گئے نئے آکسیجن پلانٹ کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں موجود مزید دو آکسیجن پلانٹس کو کارآمد بنانے کے لیے دو گناہ کام کریں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،ڈاکٹر اقبال نے ڈی سی کو بتایا کہ پلانٹ میں 1000 ایل ایم پی ہائی فلو آکسیجن کی فراہمی کی گنجائش ہے جو تقریبا 30 کووڈ مریضوں کی آکسیجن ضروریات کو پورا کرے گا۔
آکسیجن کی مسلسل فراہمی کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے ہنگامی بنیادوں پر 10 ایم وی اے سب اسٹیشن پر تعمیر کی رفتار بڑھانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے مناسب صفائی ستھرائی اور بائیو میڈیکل کچرے کو ضائع کرنے ، ڈیڈ اسٹاک کی نیلامی کے علاوہ ہسپتال کے احاطہ کی تجدید و مرمت پر زور دیا۔
ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ ضلع انتظامیہ دوسری کووڈ-19 کی لہر سے نمٹنے کے سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر، ڈاکٹر سنگلا نے کووڈ کی تازہ لہر سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صحت کے حکام سے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران جی ایم سی کے پرنسپل اور ایچ او ڈی میڈیسن ،جے کے پی سی سی کے، ڈی جی ایم ،محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر ، محکمہ جل شکتی، بجلی و دیگر محکموں کے عہدیداران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.