جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر و ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے کے سدھا نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ کووڈ-19 سے ہوئی اموات کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے کووڈ-19 کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہویے کہا کہ، فوت شدہ افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ کووڈ-19 کے آسان شکار بن گئے۔
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ صحت کے انتظامیہ کو کووڈ-19 کے مثبت کیسز کے بارے میں تاخیر سے اطلاع ملنا بھی نقصان دہ ثابت ہوا، کیونکہ ان میں تب تک پیچیدگیاں پیدا ہو چکی تھیں۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔
میٹنگ میں سی ایم او اننت ناگ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جی ایم سی کے علاوہ متعدد دیگر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 385 افراد متاثر، نو اموات