ڈیپٹی کمشنر اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کی صدارت میں اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں مختلف بینکز کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ کریڈٹ ایکشن پلان کے تحت قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں بینکوں اور لائن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔
میٹنگ میں مختلف فلاحی اسکیمز جیسے زراعت، کے سی سی، ایجوکیشن، ہاؤسنگ، ہینڈلوم، دستکاری، مویشی پالن، پولٹری جیسے اہم شعبوں میں قرض کی فراہمی اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران خصوصاً ریڈ زون علاقوں میں لوگوں کو دروازے تک کیش کی سہولت فراہم کرنے پر ڈی سی نے بینکوں کی کوشش کو سراہا۔
انہوں نے بینکرز پر زور دیا کہ وہ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں پر توجہ مرکوز کریں اور بےروزگار نوجوانوں کو ڈیری فارم، پولٹری، ماہ گیری کے سلسلے میں معلومات دیں۔ تاکہ نوجوان مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں و سبسڈی سے مستفید ہوں۔