ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ

ڈی سی اننت ناگ نے محکمہ بجلی کے مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو الاٹ شدہ کام رواں ماہ کی 30 تاریخ تک مکمل کرنے پر زور دیا۔

ڈی سی اننت ناگ کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ
ڈی سی اننت ناگ کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:10 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بجلی محکمہ کے مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

ڈی سی اننت ناگ کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ

میٹنگ کے دوران ڈی سی نے زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ٹھیکہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ الاٹ شدہ کام رواں ماہ کی 30 تاریخ تک مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر سنگلا نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری لوازمات کی تکمیل اور تمام حائل رکاوٹوں کو دور کرکے زیر تعمیر کاموں کو احسن طریقے پر تکمیل تک پہچانے کو یقینی بنائیں۔

میٹنگ کے دوران یقین دہانی کرائی گئی کہ موسم سرما میں بجلی کی فراہمی میں کم سے کم رکاوٹوں کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ بجلی پر عزم ہے۔ اور اس مناسبت سے ضلع میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: اچھو، کوکرناگ میں رابطہ سڑک انتہائی خستہ

ڈی سی نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فراہمی کے بارے میں باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ غلطی اور کوتاہی کرنے والی ایجنسیوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.