ETV Bharat / state

منریگا ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں، ورنہ۔۔۔ - کے کے سدھا

ضلع اننت ناگ میں منریگا ملازمین کو چوبیس گھنٹے کی مہلت، ڈیوٹی پر نہ لوٹنے کی صورت میں سبکدوشی کے احکامات۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:45 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال پر گئے منریگا ملازمین کو اپنی ڈیوٹی پر لوٹنے کو کہا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ڈی سی کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں محکمۂ دیہی ترقی کے جونیئر انجینئرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اضافی طور منریگا کے ٹیکنیکل اسسٹنٹس کو سونپے گئے کام کاج کو اپنے ہاتھ میں لیں جب تک اگلا حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منریگا کے تمام ٹیکنیکل سپورٹگ اسٹاف سے وابستہ افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیوٹی پر لوٹنے کی ہدایت دیں۔ ناکام ہونے کی صورت میں سبکدوشی کا عمل شروع کیا جائے۔

واضح رہے کہ منریگا کے تحت کام کر رہے ملازمین اپنی مانگوں کو لے کر گزشتہ کئی روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔

جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل پر سرکردہ افراد کا رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.