ETV Bharat / state

وکست بھارت پروگرام میں عوامی شرکت پر ڈی سی اننت ناگ نے کی لوگوں کی سراہنا - اننت ناگ وکست بھارت سنکلپ

Viksit Bharat Sankalp Yatra in Anantnagجنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرامز‘‘ میں عوامی شرکت پر ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں کے جذبے کی ستائش کی۔

Viksit Bharat Sankalp Yatra in Anantnag
Viksit Bharat Sankalp Yatra in Anantnag
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 6:28 PM IST

وکست بھارت پروگرام میں عوامی شرکت

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کا مقصد صفائی ستھرائی، اقتصادی خدمات، بجلی، مکانات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور فلاح وبہبود سے متعلق اسکیموں کے فائدے کو ہر ایک شہری تک پہنچانا ہے۔ اسی ضمن میں جاری پروگرامز کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، سعید فخرالدین حامد، ضلع نے دیگر افسران کی موجودگی میں اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ملک بھر میں منعقد کی جانے والی اس یاترا کا مقصد آئی ای سی کی سرگرمیوں کے علاوہ کمیونٹی ویلفیئر کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ کھنہ بل، اننت ناگ میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران ایک رنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولی بچوں نے کلچرل پروگرام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس دوران مختلف محکموں نے اسٹال بھی لگائے تھے۔

افتتاحی تقریب کھنہ بل ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر سعید فخرالدین حامد نے تعلیم، ٹیکنالوجی اور اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی سمیت ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ تقریب ترقی پسند بھارت کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘ تقریب کے دوران ڈی سی نے کہا کہ ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک تبدیلی کا سفر بننے کے لیے تیار ہے، جو ضلع اننت ناگ کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔‘‘ ڈی سی نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے حکومت اور کمیونٹی کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پائیدار ترقی کے حصول اور ضلع کے مجموعی سماجی و اقتصادی تانے بانے کو بلند کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ کے بی جے پی ارکان نے بھی وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا

ڈی سی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا پیغام لے جانے والی گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور محکموں کو ہدایات دی گئی کہ وہ مرکزی اور یو ٹی دونوں کی اسپانسر شدہ سماجی، اقتصادی اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری کریں۔ یاد رہے کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا بھی عوام تک بھارت سرکار کی رسائی کی اب تک کی سب سے بڑی پہل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.