ETV Bharat / state

دیوالی کے موقع پر سی آر پی ایف نے راشن تقسیم کیا - رہنمایانہ خطوط

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں سی آر پی ایف نے دیوالی کے موقع پر راشن مفت تقسیم کیا۔

دیوالی کے موقع پر سی آر پی ا یف نے راشن تقسیم کیا

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 4:20 PM IST

سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے پولیس اسٹیشن ڈورو میں دیوالی کے پیش نظر غریب و مفلس عوام میں راشن کٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر درجنوں افراد نے راشن کٹس حاصل کرنے کے بعد سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

دیوالی کے موقع پر سی آر پی ا یف نے راشن تقسیم کیا

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب غریب کنبے کافی متاثر ہوئے ہیں جن کی مدد کے لئے سی آر پی ایف ماضی میں بھی پیش پیش رہا اور دیوالی کے مقدس موقع پر بھی غریب عوام میں راشن کٹس تقسیم کیے۔

دریں اثناء راشن کٹس تقسیم کرنے کے علاوہ سی آر پی ایف کی جانب سے لوگوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رہنمایانہ خطوط اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.