ETV Bharat / state

Anantnag Cross Country Race: بجبہاڑہ، اننت ناگ میں کراس کنٹری ریس کا انعقاد - Anantnag Cross Country Race

جنوبی کشمیر کے سریگفوارہ، بجبہاڑہ علاقے میں منعقدہ کراس کنٹری ریس میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ Cross Country Race Bijbehara

17982884
17982884
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 12:42 PM IST

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کراس کنٹری ریس کا انعقاد

اننت ناگ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے پولیس اسٹیشن سری گفوارہ سے درخان، بجبہاڑہ تک کراس کنٹری ریس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریس جس میں کئی اسکولوں، جن میں پرائمری لیول، مڈل اور ہائی اسکولوں کے طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریس میں شرکت کرنے کے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو ایک مختصر تقریب کے دوران انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے موقع پر بی ایم او سریگفوارہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں کہ جموں و کشمیر کے طلبہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں دلچسپی دکھا کر اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکیں، اور اسی کے پیش نظر اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی مقامی اسکولوں نے کھیل سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا ہے، جبکہ انہیں چاہئے کہ وہ اس طرح کی کھیل سرگرمیوں میں دلچسپی دکھائیں۔ کراس کنٹرک ریس میں پرائمری اسکولوں کے طلبہ کے لیے 1 کلو میٹر کی مسافت، مڈل طلبہ کے لیے دو کلو میٹر جبکہ ہائی اسکولوں کے طلبہ کے لیے تین کلو میٹر کی مسافت مقرر کی گئی تھی۔ کراس کنٹری ریس میں پرائمری اسکول زمرے میں پہلی پوزیشن سر سید ہاٹیگام اسکول کے طالب علم اکنان سلیم، جبکہ گورنمنٹ مڈل اسکول ودی کے طالب علم آیان الحق نے دوسری اور سر سید ہٹیگام کے ہی دوسرے طالب علم سایف یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مڈل اسکول زمرے کی ریس میں بشریٰ پبلک اسکول ہوگام کے طالب علم مرتضیٰ جاوید نے پہلی پوزیشن، نائس سیکنڈری سکول سریگفوارہ کے اذان فیروز نے دوسری، جبکہ اے پی ایس ہگامہ کے طالب علم سالک منظور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہائی اسکول زمرے میں اقرا سری گفوارہ کے مصیب سلطان تاری نے پہلی، اقرا سری گفوارہ کے ہی فرضان طارق نے دوسری اور الامن سکول کے لیاقت احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: Chenab Valley Cross Country Race: کشتواڑ میں ’چناب ویلی کراس کنٹری ریس‘ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.