ETV Bharat / state

Non local drug peddler arrested: جنوبی کشمیر میں دو غیر مقامی منشیات فروش گرفتار

ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔Punjab based drug peddler arrested

a
a
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 1:19 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : منشیات کے مہم کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو روز اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی ہے۔ ذرئع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے سرینگر جموں شاہراہ پر شمپورہ، قاضی گنڈ کے مقام پر ریاست پنجاب کی زیر رجسٹریشن نمبر ایک انووا گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 32 لفافے (پاکٹ) فکی بر آمد کئے گئے۔ اے این ٹی ایف کی ٹیم نے موقع پر ہی گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس میں سوار پنجاب کے رہنے والے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت گرداس پور، پنجاب کے رہائشی امن دیپ سنگھ اور منوہر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں اس جرم میں استعمال کی جانے والی والی انووا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر PB08CP 0517 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ کی نسبت آگے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested اوڑی میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کی جانب سے جون 2023 سے اب تک این ڈی پی ایس کی مختلف دفعات کے تحت چار معاملات درج کئے گئے ہیں اور متعلقہ معاملات میں گرفتار کئے گئے ملزمین کی تفصیلات اس طرح ہیں: مغربی بنگال کے رہنے والے ایس کے شفیع، مہاراشٹرا کے رہنے والے جاوید حمید عبداللہ کو 23 جون 2023 کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کیا گیا تھا، اُسی روز راجوری سے تعلق رکھنے والے وقار احمد نامی شخص سے 200 بوتل کوڈین اور 900 نشے کی گولیاں (اسپازمو پراگزوان) بر آمد کرکے گرفتار کیا گیا ،24 جون 2023 کو گجرات کے رہنے والے سمیر مکھوانا سے 3 کلو 800 گرام چرس بر آمد کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.