ETV Bharat / state

کووڈ 19: مذہبی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں ممتاز مذہبی رہنماؤں، خطیبوں اور ائمہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

کووڈ۔19: مذہبی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل
کووڈ۔19: مذہبی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:05 PM IST

میٹنگ کا مقصد کووڈ 19 کے وبائی امراض کی خطرناک صورتحال کے بارے میں انہیں آگاہ کرنا اور اس مہلک بیماری کی تازہ لہر پر قابو پانے میں ان سے تعاون کی درخواست کرنا تھا۔

کووڈ۔19: مذہبی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل

ڈی سی نے ائمہ کرام اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس نازک موقع پر اپنا فرض سمجھ کر وبائی مرض کے دوران اپنی ذمہ داری پوری کریں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور قیمتی جانیں بچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی تازہ لہر کے دوران مقامی مساجد کے مذہبی رہنماؤں، خطیبوں، انتظامی کمیٹیوں اور ائمہ کا کلیدی کردار ہے لہذا ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مساجد کے اندرون اور بیرون کووڈ 19 کے سلسلہ میں بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کی مکمل پیروی کے بارے میں لوگوں کو بیداری فراہم کریں۔

ڈی سی نے ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو جلد سے جلد ویکسین لگانے پر آمادہ کریں اور کووڈ 19 وبا کے خلاف ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔

ڈاکٹر سنگلا نے اس بات پر زور دیا کہ وبائی مرض کے خلاف جنگ صرف اور صرف اجتماعی کاوشوں سے جیتی جا سکتی ہے اور اس نازک موڑ پر سب کو ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔

ایس ایس پی امتیاز حسین اور اے ڈی سی غلام حسن نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو وبائی امراض سے نکالنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

اس موقع پر سی ایم او اننت ناگ، ڈاکٹر مختار، ڈپٹی سی ایم او، ڈاکٹر ایم وائی زاگو نے کورونا وبا کی وجوہات، ٹرانسمیشن، ٹیسٹنگ، علامات اور اس کے علاوہ اس میں ایس او پیز اور ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں وضاحت کی۔

ائمہ، خطیب اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے کووڈ 19 وبائی امراض میں انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔

وہیں ضلع کی تمام مساجد میں کووڈ 19 ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ اجتماعات کی تعداد کو لازمی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.