یہ قدم سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے بڑھتے ہجوم اور کووڈ 19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف ایگزیکٹیو افسر ، ڈی ڈی ایم اے اننت ناگ کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سیاحتی مقامات اور پبلک پارکوں پر کووڈ 19 ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے سول اور پولیس انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
ان ٹیموں میں محکمہ فلوریکلچر ، ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اور میونسپل حکام کے عہدیداران بھی شامل ہوں گے چیف میڈیکل افسر سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاحوں کی جانچ اور ویکسینیشن کے لئے ان تمام مقامات پر ٹیموں کو تعینات کریں۔
حکم نامے میں مشترکہ ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے سے متعلق روزانہ کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ درج کریں۔
واضح رہے کہ جن سیاحتی مقامات پر ٹیمیں تعینات ہوں گی ان میں وزیر باغ پارک ، اچھہ بل مغل باغ ، ویری ناگ مغل ، پہلگام ، آرو ، بیتاب وادی ، دارا شکوہ گارڈن ، کوکرناگ بوٹینیکل گارڈن اور دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں۔
عوام کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کی ستائش کی جار ہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے انتظامیہ نے یہ مفید فیصلہ لیا ہے۔