ETV Bharat / state

کورونا متاثرہ بنگلہ دیشی لڑکی قرنطینہ مرکز سے لاپتہ - بلاک میڈیکل افسر

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ بنگلہ دیش کی ایک لڑکی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قائم ایک قرنطینہ مرکز سے لاپتہ ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثرہ بنگلہ دیشی لڑکی قرنطینہ مرکز سے لاپتہ

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 8:21 PM IST

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لڑکی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے آکورہ علاقے میں قائم ایک قرنطینہ مرکز سے لاپتہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 18سالہ چاندنی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے طبی معائنہ کے لئے اسپتال لایا تھا اور کورونا سے متاثرہ ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں آکورہ کے قرنطینہ مرکز میں داخل کیا گیا جہاں سے وہ پر اسرار طور لا پتہ ہو گئی ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ لڑکی قرنطینہ مرکز سے فرار ہو گئی ہے۔

بلاک میڈیکل افسر مٹن محمد سلیم نے اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کو ایک خط روانہ کرکے آگاہ کیاہے۔ اور انہیں جانکاری دی کہ بنگلہ دیش کے محمد یونس میاں نامی شخص کی بیٹی قرنطینہ مرکز سے لاپتہ ہوگئی ہے۔

پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.