جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تکی بل واگہامہ میں فوج نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں جیشِ محمد کے دو معاون گرفتار: پولیس
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے تقی بل واگہامہ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔