کوکرناگ: مرکزی حکومت جموں کشمیر میں تعمیر وترقی کی راہیں ہموار کرنے کی غرض سے وعدہ بند ہیں۔مرکزی حکومت نے جموں کشمیر میں تعمیر وترقی کی راہوں کو ہموار کیا ہے۔ سال 2021 کے ماہ ستمبر میں یونین روٹ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز مرکزی وزیر نتن گڑکرے نے نیشنل ہائی وے 244 وائلو ڈونی پاوا اننت ناگ رابطہ سڑک کو کشادہ کو ورچوئل موڑ پر رسم افتتاح کیا۔ وہیں دوسری جانب اس تعمیراتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو تعمیراتی منصوبہ سونپا گیا، جو مذکورہ تعمیراتی منصوبے پر دن رات نگرانی کر رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈونی پاوا سے کوکرناگ کے وائلو علاقے تک رابطہ سڑک کو کشادہ، خوبصورت اور منفرد بنانے کے لئے گزشتہ برس سے این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے تعمیراتی سرگرمی جاری ہے۔ تقریباً 85 فی صد سڑک کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ نیشنل ہائی وے 244 پر تعمیر ہورہے 28 کلومیٹر کا پیچ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا تعمیراتی منصوبہ ہے جسے پورے جنوب میں سراہا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ تعمیراتی منصوبے کے ابتدائی مرحلے کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اور مذکورہ تعمیراتی منصوبہ پائے تکمیل تک پہنچنے کو آیا لوگوں کی راہیں بھی ہموار ہونے کو آئی۔
کوکرناگ کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ تعمیراتی منصوبے سے نہ صرف ان کی راہیں ہموار ہوئی ہے بلکہ کوکرناگ میں سیاحتی شعبے کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع کی دوریاں بھی اختتام ہونے کو آئی ہیں۔ 128 کروڑ روپیوں سے تعمیر ہونے والے تعمیراتی منصوبے کو مقامی لوگوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔کوکرناگ میں متعدد صحت افزا مقامات موجود ہیں جن میں سنتھن ٹاپ، ڈکسم، مرگن ٹاپ، باٹنیکل گارڈن قابل ذکر ہیں، اگرچہ ماضی میں ان سیاحتی مقامات تک پہنچنے کے لئے سیاحوں کو کافی وقت لگتا تھا، تاہم شہرہ کی کشادگی سے سیاح قلیل مدت میں اپنے مقام تک پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: Sinthan Top Road پہلی بار سنتھن ٹاپ کو ماہ فروری میں کھولا جائے گا
مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ رابطہ سڑک کی کشادگی اور کوکرناگ کی قدرتی خوبصورتی سے سیاح رواں برس کثیر تعداد میں وادئے برنگ کی جانب مائل ہو جائیں گے، جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقعے فراہم ہو جائیں گے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ جو مذکورہ رابطہ سڑک پر 15 فیصد تعمیراتی کام رہ گیا اس کو بھی جلد از جلد مکمل کر کے سڑک کو عام لوگوں کے نام وقف کیا جائے۔