اننت ناگ: ویری ناگ میں کانگریس ورکرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس متحد ہے اور عیدالاضحی کے بعد پارٹی ہر گاؤں میں اپنی سرگرمیاں تیز کرے گی۔ غلام احمد میر نے یاترا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ یاترا کا دل کھول کر استقبال کیا، تاہم جاری یاترا کے لیے ایسا ماحول بنایا گیا جیسے یاتریوں اور کشمیریوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہو اور انہوں نے پٹری والوں کو بے روزگار کردیا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ گذشتہ روز آل پارٹیز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایل جی نے انہیں یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں سیکورٹی پر نظر ثانی کی جائے گی۔
اس سے پہلے میر نے ساگام اور ڈورو سے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی سطح پر سرگرم ہوجائیں۔ اس میٹنگ میں سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے خطاب کیا۔ وہیں ورکرز میٹنگ میں پارٹی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Tourist Footfall Low in Verinag?: ویری ناگ کی جانب سیاحوں کی عدم توجہی کیوں؟