ETV Bharat / state

Rahul Bhatt Killing: راہل بٹ کی ہلاکت کے ایک ماہ مکمل ہونے پر پی ایم پیکج ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 7:20 PM IST

وادی کشمیر کے بڈگام میں پی ایم پیکج کے ملازم راہل بٹ کی ہلاکت کے ایک ماہ مکمل ہونے پر اننت ناگ کے قاضی گنڈ، مٹن و دیگر ٹرانزٹ کیمپوں میں پی ایم پیکج ملازمین نے بھوک ہڑتال کی اور راہل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Rahul Bhatt Killing

PM package employees protest one month after Rahul Butt death

اننت ناگ: راہل بٹ کی ہلاکت کے ایک ماہ مکمل ہونے پر وادی میں مقیم پی ایم پیکج کے ملازمین نے اتوار کو راہل کی یاد میں بھوک ہڑتال کی۔ اقلیتی طبقہ نے ویسو قاضی گنڈ، مٹن و دیگر ٹرانزٹ کیمپوں میں بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا اور راہل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل بٹ گزشتہ ماہ تحصیلدار آفس چاڈورہ کے دفتر میں بندوق برداروں کے گولی کا نشانہ بن گئے تھے PM package employees protest one month after Rahul Butt death۔

ویڈیو دیکھیے۔

پنڈت ملازمین لگاتار بندوق برداروں کا نشانہ بن رہے ہیں جس کے باعث وہ لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر کے گزشتہ ایک ماہ سے وادی کے ساتھ ساتھ جموں کے مختلف مقامات پر منتقل کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ مائیگرنٹ کیمپ ویسو میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے پنڈت لیڈر سنی رینا پنڈت نے بتایا کہ ہم ملازمین دہشت گردوں کے براہ راست نشانے پر ہیں اور تحصیل آفس جیسے اعلیٰ سیکورٹی والے مقام پر بھی محفوظ نہیں ہیں، جہاں ہمارا ایک بھائی راہل بھٹ کو دن کے اجالے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

"ہم نے آج احتجاج کے 30 دن مکمل کر لیے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت ہماری پریشانیوں کے بارے میں فکر مند نہیں ہے لیکن پی ایم پیکیج کے ملازمین کو اب بھی مودی کی قیادت والی حکومت سے تمام امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی کہ وادی میں حالات سازگار ہونے تک تمام پنڈت ملازمین کو واپس جموں منتقل کیا جائے''۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.