ETV Bharat / state

Cloudburst in Amarnath Cave: امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے پندرہ یاتری ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ وہیں خواتین سمیت 15 یاتریوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave

Etv Bharatcloudburst-in-amarnath-cave
Etv Bhامرناتھ گھپا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحالarat
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 7:08 PM IST

Updated : Jul 8, 2022, 9:57 PM IST

پہلگام: جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع مقدس امرناتھ گپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پانچ بجے پیش آیا جس کے بعد کئی ڈھلانوں سے پانی تیز بہاؤ کے ساتھ نیچے آیا اور ایک ریلے کی شکل اختیار کرگیا۔

امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، تیرہ یاتری ہلاک

غار سے تقریباً دوکلومیٹر نیچے ایک مقام پر جہاں یاتریوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹینٹ لگے ہوئے تھے اور کئی مفت لنگر کام کررہے تھے، وہاں اچانک پانی کا ریلہ آیا، جس میں متعدد لوگ بہہ گئے۔ ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج راحت اور بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس کو استعمال میں لاکر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave

امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے پندرہ یاتری ہلاک ، ریسکیو آپریشن جاری

ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر اور این ڈی ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

وہیں یاتریوں کے سلسلے اور زخمیوں کے بارے میں جانکاری کے لیے انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے ہیں۔

  1. این ڈی آر ایف ہیلپ لائن نمبر 919711077372
  2. ایس ڈی آر ایف جموں و کشمیر 911942455165،91990697840
  3. امرناتھ یاترا ہیلپ لائن (ڈویژنل کمشنر آفس جموں) 01912478993

خراب موسمی حالات اور بادل پھٹنے کے پیش نظر عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے انتظامیہ کے درج ذیل ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کریں۔

جوائنٹ پولیس کنٹرول روم پہلگام

9596779039، 9797796217 ،01936243233 ، 01936243018

پولیس کنٹرول روم اننت ناگ

9596777669، 9419051940، 01932225870، 01932222870

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Jul 8, 2022, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.