ETV Bharat / state

بجبہاڑہ بس اسٹینڈ کی برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی - خشک موسم

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے تعمیراتی کاموں میں مزید سرعت لاتے ہوئے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کی غرض سے تعمیراتی کاموں خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و کشادگی پر ہزاروں کروڑ روپے صرف کیے جا رہے ہیں۔

بجبہاڑہ بس اسٹینڈ کی برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 5:42 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں میونسپل کمیٹی اور محکمہ تعمیرات عامہ کے دست تعاون سے برسوں بعد بجبہاڑہ کے مین مارکیٹ میں قائم بس اسٹینڈ کی مگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا ہے۔

بجبہاڑہ بس اسٹینڈ کی برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

میگڈمائزیشن کا کام شروع ہوتے ہی علاقے میں رہائش پزیر لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیور حضرات اور بس اسٹینڈ کے حدود میں آنے والے دکانداروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بس اسٹینڈ بجبہاڑہ کی ڈرائیور ایسوسی ایشن کے منتظم کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ 15 برسوں سے ہم 8 کنال پر محدود اسٹینڈ کی میگڈمایزیشن کی مانگ کر رہے تھے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’تارکول بچھانے سے قبل جب بھی علاقے میں تھوڑی سی بارشیں ہوتی تھیں، پورا اسٹینڈ تالاب کی شکل اختیار کر لیتا تھا، جبکہ جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے مسافروں، دکانداروں سمیت گاڑی چلانے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اور برفباری میں کیچڑ جبکہ خشک موسم میں اسٹینڈ کے چاروں اور گرد و غبار کے سبب انہیں کافی دقتیں پیش آتی تھیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: قبل از وقت برفباری کی پیشگوئی سے میوہ کاشتکار فکر مند

مقامی ڈرائیوروں نے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد بس اسٹینڈ میں کافی کیچڑ اور دھول جمع تھی جسے انتظامیہ نے ہٹانا آج تک گوارہ نہیں کیا۔ تاہم اسٹینڈ کی برسوں بعد میگڈمائزیشن سے اسٹینڈ کے چاروں اور رونق آگئی ہے۔

دریں اثناء ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے بس اسٹینڈ میں بیت الخلاء تعمیر کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.