اننت ناگ (جموں و کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر، رویندر رینہ، نے پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر، فخرالدین حامد، کے ساتھ ضلع میں درپیش کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو مشکلات مشکلات سے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کو آگاہ کیا اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ضلع کے ترقیاتی کمشنر نے رینا کو یقین دلایا کہ ’’بہت جلد لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ‘‘ کیا جائے گا۔
ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کے ساتھ مختصر میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ ’’جنوبی کشمیر کا اننت ناگ ضلع ایک تاریخی شہر ہے، یہاں کے لوگوں میں نظم و ضبط برقرار ہے اور یہ نظم ہمیشہ برقرار رہے گا۔‘‘ رینا نے مزید کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ اننت ناگ کے باشندے خاص کر تجارت کے شعبہ سے وابستہ افراد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں، اس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سیول سوسائٹی، تاجر اور ٹرانسپورٹ شعبے سے منسلک افراد اور ڈپٹی کمشنر آپس میں مل کر ٹریفک جام وغیرہ سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں گے تاکہ اننت ناگ شہر میں کسی بھی فرد کو مشکلات پیش نہ آئیں۔
مزید پڑھیں: Anantnag Road Side Vendors Protest اننت ناگ میں خوانچہ فروشوں کا خاموش احتجاج
واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کونسل اننت ناگ نے ٹاؤن کے وسط میں ٹریفک جام پر شہر کے اندرونی مارکیٹ آشاجی پورہ سے مہندی کدل تک ٹاٹا میجک سروس اور دیگر مسافر بردار گاڑیوں پر روک لگا دی گئی تھی جبکہ تمام مسافر بردار گاڑیوں کو بائی پاس سے چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ حالانکہ تاجر اور ٹرانسپورٹ شعبے سے وابستہ افراد نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’’اس طرح کے فیصلے میں انتظامیہ کی نیت صحیح ہے تاہم فیصلے کے پیش نظر ٹاؤن کی ساری تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو قصبہ میں ٹرانسپورٹ کی سروس دستیاب نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘