اسی دوران اننت ناگ سے ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔
بی جے پی کے سابق ضلعی صدر غلام نبی ڈار نے پارٹی سے علاحدگی اختیار کر لی ہے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ضلعی صدر اننت ناگ غلام نبی ڈار نے پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے مایوسی ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق غلام نبی ڈار نے الزام لگایا کہ بی جے پی کشمیر یونٹ کے موجودہ عہدیداروں نے نچلی سطح پر پارٹی کی شبیہہ خراب کردی ہے۔
مزید پڑھیں:تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ ڈالے گئے
اس لیے انھوں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔
ڈار نے کہا کہ وہ کشمیر میں پارٹی عہدیداروں کے کام کرنے سے بے حد مایوس ہیں ، لہذا انہوں نے بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔