جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی جنتا پارٹی نے ڈونی پورہ میں قائم ایک درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے درسگاہ میں تعلیم حاصل کررہی یتیم بچیوں کو کھانے اور پینے کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی آرگنائزر و جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہے گی۔
![بی جے پی نے یتیم بچوں میں کھانے و پینے کی چیزیں تقسیم کیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-ang01-ashooq-koul-visit-vis01-byte01-jk10018_27092021183826_2709f_1632748106_984.jpg)
اشوک کول نے درس گاہ میں رہ رہیں یتیم لڑکیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ساتھ میں ان کے درمیان اسلامی کتابوں کو تقسیم کرنے کے علاوہ کھانے پینے کا بھی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
وہیں اس دوران ان کے ہمراہ پارٹی کے یو ٹی نائب صدر صوفی یوسف، ایڈووکیٹ سید وجاہت و دیگر لیڈران بھی تھے۔ عوام کی طرف سے بی جے پی سہنما کے اس اقدام کی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔