اننت ناگ: قصبہ بجبہاڑہ میں سنگم - مرہامہ رابطہ سڑک کے میگڈمائزیشن میں ’’ناقص مواد‘‘ استعمال کرنے اور اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Bijbehara Residents unhappy over ‘substandard’ Macadamisation قابل ذکر ہے کہ مقامی باشندے گذشتہ کئی برسوں سے سنگم - مرہامہ رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کر رہے تھے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں رابطہ سڑک انتہائی خستہ تھی جس کی وجہ سے گنجان آبادی والے علاقے کے باشندوں کو عبو و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ‘substandard’ Macadamisation in Bijbehara انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ملاقات کرنے کے علاوہ اس ضمن میں احتجاج بھی درج کیے۔
مقامی باشندون کے مطابق لوگوں کی دیرینہ مانگ میں سڑک کی تعمیر و مرمت کے علاوہ اس کی وسعت بھی شامل تھی، جس کے لیے انہوں نے ذاتی اراضی بھی وقف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد سڑک کا میگڈمائزیشن شروع ہونے سے لوگوں کے چہرے کھِل اٹھے تھے۔ حالانکہ اب لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ’’سڑک کی تعمیر و مرمت میں قوانین کو بالائے طاق رکھا جا رہا ہے۔‘‘
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیئر انجینئر سے فون پر رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ابھی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے، کام پورا ہونے سے قبل سڑک کی مکمل طور مرمت کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’رابطہ سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے، ابھی مکمل نہیں کیا گیا۔ سڑک کی تعمیر و مرمت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے قبل لوگوں کی شکایات کو ملحوظ رکھا جائے گا۔‘‘
مزید پڑھیں: Substandard Material: ہندواڑہ میں سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کے استعمال سے عوام نالاں