ETV Bharat / state

Cong Leader G A Mir on Bharat Jodo Yatra: سیکولر سوچ رکھنے والے 'بھارت جوڑو یاترا' کا خیر مقدم کر رہے ہیں - جموں و کشمیر پردیش کانگریس

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ کنونشن کے دوران پارٹی لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے، بھارت جوڑا یاترا کا خیر مقدم کرنے اور اسے کامیاب بنانے پر زور دیا۔ Congress Convention in South kashmir

1
1
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 2:19 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے نوگام علاقے میں کانگریس پارٹی کا ایک کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر اور سابق وزیر غلام احمد میر نے کی۔ اس موقعے پر کشمیر جی اے میر نے ترن چگ اور بی جی پی لیڈران کے کشمیری سیاستدانوں پر جاری کیے گئے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ ’’بی جے پی کو اس کا جواب جموں کشمیر کے عوام کے ذریعے انتخابات میں ضرور ملے گا۔‘‘ اننت ناگ ایسٹ کے نوگام علاقہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد میر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ Congress Leader on Bharat Jodo Yatra

سیکولر سوچ رکھنے والے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا خیر مقدم کر رہے ہیں

میر نے دعویٰ کیا کہ ’’آنے والے وقت میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کانگریس پارٹی ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وقت آگیا ہے جب کشمیری عوام کو مل کر ان طاقتوں کو جواب دینا ہوگا جو ملک کو توڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘ کنونشن کے دوران میر کے ہمراہ خالد مقبول ڈار، چنی سنگھ سمیت دیگر لیڈران و کارکنان بھی موجود تھے۔

بھارت جوڑا یاترا کے حوالہ سے میر نے کہا کہ ’’راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا سیکولر سونچ، خیالات رکھنے والے سبھی لیڈران اور جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ جموں کشمیر میں بھی منافرت پھیلانے والوں کو جواب دینے کے لیے لوگ بڑے پیمانے پر راہل گاندھی کی اس یاترا کا حصہ بنیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کشمیری عوام بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے پُرعزم ہیں، کانگریسی رہنما

سابق وزیر نے نوگام، اننت ناگ کے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لئے کام کریں اور بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بننے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے اواخر میں بھارت جوڑو یاترا کی وادی کشمیر آمد متوقع ہے۔ Bharat Jodo Yatra to Reach Kashmir in January

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.