جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے باٹینکل گاڑن میں بیک ٹو ویلیج تیسرے مرحلے کے پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب پر ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن کے ساتھ کوکرناگ کے ایس ڈی ایم محمد جہانگیر اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ پروگرام میں عوام اوقاف بی ڈی سی چیئرپرسن، پنچوں، سرپنچوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی جن کا کہنا ہے کہ بیک ٹو ولیج کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں جو عوامی شکایت اور مسائل انہوں نے اُن دو پروگراموں کے ذرئعے انتظامیہ کے افسران تک پہنچائے تھے ان پر آج تک کہیں عمل در آمد نہیں ہوا اور نہ ہی ان کا ازالہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ ترین مقام
صوف شالی کے عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب ضلع میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا پہلا اور دوسرا مرحلہ منعقد ہوا تب لوگوں کے مسائل و مطالبات سنے گئے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، تاہم آج تک ایسا نہیں کیا گیا۔ پہلے دو پرگراموں کے دوران عوامی مسائل و شکایات کا کوئی ازالہ نہیں ہوا۔ تاہم لوگوں نے امید جتائی کہ تیسرے مرحلے میں لوگ پرامید ہیں کہ انتظامیہ لوگوں کی مشکلات کو سننے کے بعد اب کی بار کوئی خواطر خواہ اقدامات اٹھائے گی تاکہ لوگوں کی مصیبتوں کا ازالہ ہو سکے۔
اس موقہ پر مختلف محکموں نے ضلع کے ترقیاتی کمیشنر کرشن کانت سدھا کی ہدایت پر سٹال لگائے تھے۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو مختلف محکموں کے بارے میں جانکاری حاصل ہو اور اگر کسی بھی شخص کی کوئی شکایت ہو تو اس کا موقعے پر ہی ازالہ ہو سکے۔