اس موقع پر روڈ سیفٹی کے بارے میں ایک تحریری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں مذکورہ ہائر سیکنڈری کی طالبات نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ روڈ ٹرانسپورٹ افسر اننت ناگ نے اس موقعہ پر طالبات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور قوانین کو ہر حال میں عملاتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر زور دیا۔
تحریری مقابلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔