ETV Bharat / state

Awareness Camp By Food Department اننت ناگ کے ہاپت ناڈ میں محکمہ خوراک کی جانب سے بیداری پروگرام کا انعقاد - محکمہ خوراک کی بیداری مہم

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک اننت ناگ مدثر احمد نے کہا کہ ابھی تک ضلع میں 8500 غیر مستحق خاندانوں کے راشن کارڈز کو خارج کرکے مستحق خاندانوں کو اجرا کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان راشن کارڈ میں ایک ہزار راشن کارڈ اے اے وائی زمرے کے تھے۔

awareness-camp-by-food-supply-department-in-hapathnar-anantnag
اننت ناگ کے ہاپت ناڈ علاقہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے بیداری پروگرام کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 10:18 PM IST

اننت ناگ: محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقہ ہاپت ناڈ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بیداری کیمپ میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اننت ناگ مدثر احمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔بیداری کیمپ میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔کیمپ کے دوران مقررین نے لوگوں کو خوراک سے متعلق نئی پالسیوں اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد نے کہا کہ محکمہ نے اے اے وائی اور بی پی ایل راشن کارڈز کی چھان بین تیز کر دی ہے جس کے تحت ابھی تک ضلع میں 8500 غیر مستحق خاندانوں کے راشن کارڈز کو خارج کرکے مستحق خاندانوں کو اجرا کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مستحق افراد کی ایک بڑی تعداد اے اے وائی اور بی پی ایل زمرے میں آنے والی سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کر رہے تھے، جس کی وجہ سے مستحق افراد نظر انداز ہو رہے تھے،اس لئے سرکار نے اس معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر چھان بین کی ہدایت دی،تاکہ مستحق صارفین کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔اے ڈی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ابھی تک خارج کیے گئے 8 ہزار 5 سو راشن کارڈز میں اے اے وائی زمرے کے 1000 راشن کارڈز کو کلعدم کیا گیا۔
اے ڈی نے کہا کہ متعلقہ حکام کی ہدایت ہے کہ ضلع کے دوردراز پہاڑی علاقوں میں لوگوں کو محکمہ خوراک کی نئی پالسیوں اور اسکیموں کے بارے میں بیدار کیا جائے ،تاکہ لوگ آسانی سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں: BPL Ration Card Verification بی پی ایل راشن کارڈر کے زمرے کو معطل کرنے کے خلاف پنگلش کی آبادی کا سراپا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت محکمہ کی جانب سے ضلع کے دوردراز علاقہ ہاپت ناڈ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا،جس دوران لوگوں کو خوراک کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں تقریباً 50 مستحقین میں اے اے وائی اور بی پی ایل راشن کارڈز فرام کیے گئے۔اے ڈی نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس طرح کی کوششیں آگے بھی جاری رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.