آشا ورکرس کا الزام ہے کہ بی ایم او بجبہاڑہ ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آرہے ہیں، جس سے ان کے ضمیر کو کافی ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تن دہی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس کے باوجود انہیں کئی ماہ سے اجرت نہیں مل رہی ہے۔ جوں ہی وہ متعلقہ بلاک میڈیکل افسر کے پاس اپنی شکایات اور مطالبات لے کر جاتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ متعلقہ افسر ان کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پچیس ہزار مقدمات کو لوک عدالتوں میں باہمی تعاون سے حل کیا گیا: جسٹس ماگرے
ادھر میڈیا کی جانب سے جب یہ معاملہ چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار کی نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیں گے اور قصور ثابت ہونے پر متعلقہ بی ایم او کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔