ETV Bharat / state

ITI Hostel Block Foundation Stone: آئی ٹی آئی اننت ناگ میں ہاسٹل بلاک کا سنگ بنیاد - ڈاکٹر اصغر حسن سامون اننت ناگ

ضلع اننت ناگ میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے لارکی پورہ پالی تکنیک کا بھی دورہ کیا۔ Asghar Hassan Samoon Lays Foundation Stone

آئی ٹی آئی اننت ناگ میں ہاسٹل بلاک کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : May 5, 2023, 4:25 PM IST

آئی ٹی آئی اننت ناگ میں ہاسٹل بلاک کا سنگ بنیاد

اننت ناگ (جموں و کشمیر): اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکریٹری، ڈاکٹر اصغر حسن سامون، نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اشاجی پورہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں 100 بستروں والے ہاسٹل بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔ ضلع کے دورے کے دوران پرنسپل سکریٹری نے ایک تقریب کی صدارت بھی کی جہاں ہونہار طلباء، ٹورسٹ گائیڈ اور میسن ٹریڈس کے آل انڈیا ٹاپرز کو اعزاز سے نوازا گیا، پرینسپل سیکریٹری نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

پرنسپل سیکریٹری نے STRIVE اسکیم کے تحت تیار کردہ سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اسسٹنٹ ٹریڈ کی کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا اور اس رواں مالی برس کے دوران تعمیر کیے گئے شو روم اور گارڈ رومز کا بھی افتتاح کیا۔ پرنسپل سیکریٹری نے آئی ٹی آئی اننت ناگ کے کام کاج کا معائنہ کرنے کے دوران اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ جبکہ اسکل ڈیولپمنٹ کو متعلقہ علاقوں کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اصغر حسن سامون نے کہا: ’’ہنر مند نوجوان اکثر برے کاموں سے دور رہتے ہیں اور کشمیری نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس سلسلے میں آئی ٹی آئی، اننت ناگ، میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مختلف کورسز کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ کے لئے جلد ہی ایک نئے آئی کے آئی ادارے کی سنگ بنیاد ڈالی جائے گی جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔ جہاں پر مقامی نوجوانوں کو دور ہٰذا کے ضرورت والے کورسز کروائے جائیں گے تا کہ انٹرنیشنل لیول پر کشمیری پروڈکٹ کو فروغ دیا جا سکے۔

آئی ٹی آئی اننت ناگ کے پرنسپل عمران وجاہت نے اپنے استقبالیہ کلمات کے دوران کہا کہ ’’اس آئی ٹی آئی میں داخلے کے لحاظ سے 100 فیصد ہدف گزشتہ سال حاصل کیا گیا تھا۔‘‘ انہوں نے مختلف اسکیموں خصوصاًPMKVY، SHG، کے تحت منعقد کئے جانے والے تربیتی پروگرامز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی، جنرل منیجر ڈی آئی سی اننت ناگ و دیگر افسران اور متعلقین بھی موجود رہے ۔ بعد ازاں اصغر سامون نے لارکی پورہ پالی ٹیکنک کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: اصغر سامون نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.