اس موقع پر سڈورہ اور اس کے متصل علاقوں کے لوگوں کی خاصی تعداد اپنا طبی جانچ کرانے کے لئے میڈیکل کیمپ میں حاضر ہوئے، جس دوران فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے لوگوں کی طبی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی۔
طبی جانچ کے دوران کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو کووڈ سینٹرز کو منتقل کرنے کی صلاح دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی صحت کے عالمی دن پر خصوصی رپورٹ
وہیں علاقہ سے گزرنے والے خانہ بدوش بکروالوں کا زیابطیس اور دیگر ٹیسٹ کرائے گئے تاکہ سفر کے دوران انہیں کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فوج کے ڈاکٹر کیپٹن پردیپ نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران دور دراز علاقہ کے لوگ اپنا علاج معالجہ کرانے کے لیے ہسپتال نہیں جا پائے، اسی مقصد سے فوج کی جانب سے مذکورہ علاقہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ یہاں کے لوگوں کا طبی معائنہ کیا جائے۔