ETV Bharat / state

جان لیوا حملے کے باوجود انیس الاسلام دوبارہ انتخابی میدان میں - انیس الاسلام

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم علاقہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم جاری ہے اور امیدوار عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انیس الاسلام دوبارہ انتخابی میدان میں
انیس الاسلام دوبارہ انتخابی میدان میں
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 7:21 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے بلاک ساگم سے اپنی پارٹی کے اُمیدوار انیسُ الاسلام نے اپنے کارکنان کے ہمراہ بلاک ساگم کے کئی علاقوں میں لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی۔

انیس الاسلام دوبارہ انتخابی میدان میں

انیس الاسلام نے کہا کہ بلاک ساگم میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اُنہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

انیس الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دنوں بندوق برداروں کی جانب سے اُن پر جو حملہ کیا گیا تھا اس کے لیے وہ کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہراتے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً 48 ہزار امہدواروں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمینٹ کاونسل انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے اتنے لوگوں میں سے مجھے ہی کیوں نشانہ بنایا گیا۔

انیس الاسلام نے مزید کہا کہ 'میرے حوصلے بلند ہیں اور لوگوں کے اسرار پر ہی میں چار گولیاں کھانے کے بعد بھی ان کے بیچ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کی خدمت کرنے آیا ہوں اور مجھے امید ہے کہ 16 دسمبر کو یہاں کی عوام جوق در جوق گھروں سے باہر آئیں گے اور انہیں ووٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے امیدوار انیس الاسلام پر چند روز قبل ساگم علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے حالانکہ انہیں چار گولیاں لگی تھیں جس کے بعد وہ کئی دنوں تک سرینگر کے اسپتال میں زیر علاج رہے اور آج پہلی وہ زخمی ہونے کے باوجود کئی عوامی وفود سے ملے اور ساگم میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.