ETV Bharat / state

اننت ناگ کے میڈیکل کالج میں ایک اور خاتون کی موت - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے کی رہنے والی شاہا بیگم کو جمعرات کی صبح میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کرایا گیا تھا۔ لواحقین کے مطابق شاہا بیگم شوگر بیماری میں مبتلا تھیں۔

Anantnag Medical College
Anantnag Medical College
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 9:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے میڈیکل کالج میں آج صبح ایک 65 سالہ خاتون شاہا بیگم زوجہ غلام احمد بٹ ساکنہ شیر پورہ اننت ناگ، کی موت واقع ہوئی۔ تیمارداروں کے مطابق ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے مذکورہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔

اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے کی رہنے والی شاہا بیگم کو جمعرات کی صبح میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا گیا تھا۔ لواحقین کے مطابق شاہا بیگم شوگر بیماری میں مبتلا تھیں اور جمعرات کی صبح کو علاج و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کیا۔

اننت ناگ کے میڈیکل کالج میں ایک اور خاتون کی موت

اگرچہ بیمار کو میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا، تاہم تیمارداروں کے مطابق رات بھر بیمار کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر وارڈ میں موجود نہیں تھا۔ علاج نہ ملنے کی وجہ سے خاتون کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ تیمارداروں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور وہاں موجود ہسپتال عملے کی سخت لاپرواہی کی وجہ سے فوری طور کوئی علاج نہ کیا گیا۔ شور مچانے پر ایک ڈاکٹر وہاں پہنچ گیا اور مریض کی تشویشناک حالت دیکھ کر انہیں کچھ مزید ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔ تیمارداروں کے مطابق ٹیسٹ کروانے کے باوجود گذشتہ رات کوئی ڈاکٹر بیمار کو دیکھنے نہیں آیا۔ اس کے بعد آج صبح خاتون موت کی آغوش میں چلی گئیں'۔

لواحقین نے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف میڈیکل کالج کے احاطے میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے میڈیکل کالج انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا اور ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔

یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس: کہیں لاک ڈاؤن، کہیں سخت پابندیاں

وہیں دوسری جانب گورنمنٹ میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرینٹینڈینٹ ڈاکٹر اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'معاملے کی جانچ کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور اگر واقعی اس میں کسی بھی ڈاکٹر کی کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی'۔

واضح رہے کہ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ایسے بہت سارے معاملات ماضی بھی پیش آئے ہیں اور اس وقت بھی جانچ کے احکامات صادر کئے گئے تھے۔ تاہم آج تک جانچ کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جلد مکمل ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.