ETV Bharat / state

مراعات کے لیے آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے مراعات فراہم کرائے جانے کی مانگ کی۔

مراعات واگزار کیے جانے کے حق میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 8:19 PM IST

آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ایسوسیشن سے وابستہ کئی ورکروں نے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں پیر کو احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل آنگن واڑی ورکروں نے انکی نوکریاں مستقل کیے جانے کے علاوہ مراعات واگزار کرنے کی مانگ کی۔

مراعات واگزار کیے جانے کے حق میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہ سرکار و انتظامیہ ان سے برابر کام لے رہی ہے تاہم مراعات واگزار نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے کہا: ’’انتخابات ہوں یا ناگہانی آفت ہر وقت ہم پیش پیش رہتے ہیں۔‘‘

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں پھر سے آئندہ ہونے والے انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، جبکہ امتحانی مراکز میں بھی انہیں مامور کیا گیا ہے۔ انکے مطابق وہ ان سبھی کاموں کے لیے تیار ہیں، تاہم انہیں اسکی مراعات ملنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت دہلی سمیت کئی ریاستوں میں آنگن واڑی ورکروں کو جو مراعات دی جا رہی ہیں، وہی مراعات جموں و کشمیر کے آنگن واڑی ورکروں کو بھی ملنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.