اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تمام مراعات اور کام کے تناسب سے تنخواہیں فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ہو یا کرفیو ہو یا کوئی بھی ناگہانی آفت ہو آگن واڑی ورکر ہر وقت پیش پیش رہتی ہیں، اس کے باوجود ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ سخت مشکلات کا سامنا ایک آگن واڑی ورکر کرتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اعلیٰ حکام کی جانب سے آئے دن غیر تسلیم شده فرمان جاری کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
انہوں نے یو ٹی کے لفٹنینٹ گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔
آنگن واڑی ہیلپرس اور ورکرز نے اپنے تمام مراعات اور کام کے تناسب سے تنخواہیں فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔