ETV Bharat / state

ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شاندار خراج عقیدت پیش - مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی

کوکرناگ کے ہلرعلاقے میں گزشتہ شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شاندار خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 12:36 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شاندار خراج عقیدت پیش

اطلاعات کے مطابق ضلع کی پولیس لائن میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس دوران گزشتہ شام ہلاک شدہ پولیس اہلکار منظور ڈار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں ہلاک شدہ پولیس اہلکار کی لاش کو انکے آبائی گاؤں ہلڑ کوکرناگ روانہ کیا گیا جہاں پر انکی آخری رسومات ادا کیں گیئں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اتل کمار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار بھی موجود رہے اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

منظور احمد ڈار سلیکشن گریڈ کانسٹیبل تھا اور وہ پولیس اسٹیشن لارنو میں بحیثیت منشی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ پولیس اہلکار چھٹی پر گئے تھے،

اتوار کی شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسند ان کی رہائشی مکان میں گھس گئے اور وہاں پر منظور ڈار کو باہر نکالا اور گولیاں چلائیں،جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوئی۔

گولیوں کی آواز سے آس پاس رہائش پذیر افراد گھروں سے باہر آئے اور خون میں لت پت پولیس اہلکار کو نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.