اننت ناگ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ( AWJA) کے انتخابات ٹاؤن ہال اننت ناگ میں گزشتہ روز منعقد کرائے گئے جس میں سجاد احمد ڈار نے کامیابی حاصل کی اور انہیں ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ ہلال احمد شاہ کو نائب صدر اور فدا حسین منٹو کو جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا۔
انتخابات چیف الیکشن ابزرور، اے سی آر اننت ناگ، شعیب نور کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ انتخابات میں سجاد احمد ڈار نے27 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ان کے حریف میر اشفاق نے 8 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر عہدے کے لئے ہلال احمد شاہ نے 27 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف غزالہ نثار نے 8 ووٹ حاصل کئے۔ وہیں جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے فدا حسین نے 21 ووٹ حاصل کئے، جب کہ ان کے حریف فیاض احمد لولو نے 14 ووٹ حاصل کئے۔ انتخابی عمل میں کل ممبران کی تعداد 35 تھی جنہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال بیلٹ کے ذریعے کیا۔
شاہ ہلال اور فدا حسین کو وائس پریذیڈنٹ اور جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ تینوں عہدیداروں کو اسسٹنٹ کمشنر رونیو (اے سی آر) شعیب نور نے حلف دلایا۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کام کر رہے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور ان کی یہ کاوش ہوگی کہ ایسوسی ایشن کو بنیادی سطح پر مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے سبھی صحافتی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: Kashmir press Club Allotment Cancelled: کشمیر پریس کلب کی الاٹمنٹ منسوخ