جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم بجبہاڑہ میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول، نوشہرہ کی چھت تیز ہوائوں کے دوران گر گئی۔ چھت گرنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کے علاوہ تیز ہوائوں کی بھی پیش گوئی کی تھی۔
مڈل اسکول سرہامہ نوشہرہ رابطہ سڑک کے نزدیک واقع ہے جس میں کئی بچے زیر تعلیم ہے۔
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے اسکول کی چھت فوری طور تعمیر کیے جانے کی مانگ کی ہے تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور کووڈ لاک ڈائون کے سبب کئی مہینوں تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلباء کی پڑھائی متاثر رہی۔